کراچی: پنک بس انتظامیہ کی ملازمہ کی برطرفی سے متعلق خبر کی تردید
کراچی — گلشن حدید سے صدر جانے والی خواتین کی پنک بس کے مینیجر نے صنم سومرو نامی ملازمہ کی برطرفی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ مینیجر کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازمہ کو “کسی ذاتی اختلاف” یا “ناجائز وجوہات” کی بنا پر نہیں نکالا گیا بلکہ معاملہ داخلی قواعد و ضوابط کے مطابق ہے۔
مینیجر کے مطابق ادارہ خواتین کو روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔