کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ، شہری جاں بحق — پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

0

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر کار لفٹنگ گینگ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق ملزمان نے سچل کے علاقے سے ویگو گاڑی چھینی اور گاڑی میں موجود شہری عدنان مگسی کو یرغمال بنا کر فرار ہوئے۔ براق پمپ کے قریب ملزمان کی کار اور ویگو کو حادثہ پیش آیا، اسی دوران گشت پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملزمان کا آمنا سامنا ہوگیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے دوران ملزمان نے یرغمال شہری عدنان کو گولی مار دی، جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

 

واقعے کے بعد ملزمان عدنان کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں جامشورو پولیس نے سپر ہائی وے پر فرار ہونے والے کار لفٹنگ گینگ کو روکنے کی کوشش کی، جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی جامشورو کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ڈاکو مارے گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران ایم نائن پر ایک اور گاڑی کرولا بھی چھینی تھی، جو برآمد کر لی گئی ہے، پولیس کے مطابق چھینی جانے والی ڈبل گبن گاڑی بھی برامد کر لی گئی

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.