کراچی: ذولفقار قائم خانی کو وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا مطالبہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار قائم خانی کی 45 سالہ سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے انہیں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی کی مختلف جیلوں میں قید پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے ایک اجلاس میں ذوالفقار قائم خانی کی طویل سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ذوالفقار قائم خانی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔

ذوالفقار قائم خانی نے 1981 میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) سے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں سرکاری ملازمین کی تنظیموں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ 2004 میں آل پاکستان کلریکل ایسوسی ایشن (APCA) کراچی کے صدر منتخب ہوئے، جب کہ 2015 سے 2020 تک APCA سندھ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے کئی تحریکیں کامیابی سے چلائی گئیں۔

اجلاس میں شریک پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار قائم خانی نے بدعنوانی اور ناانصافی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی اور عوامی مفاد کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں مشیر کے طور پر ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ وہ مؤثر انداز میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.